ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے کاراکاس میں سیمون بولیوار انٹرنیشنل ایر پورت پر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں صدر ہوگو چاوز کے انتقال پر لاطینی امریکہ کی قوموں بالخصوص ملت ونزوئيلا کو تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی ہوگوچاوز کے افکار و نظریات دنیا میں تمام حریت پسند قوموں کو آپس میں جوڑتے ہیں۔ صدر احمدی نژاد کے ساتھ وزیر خارجہ علی اکبرصالحی بھی کاراس گئے ہیں۔ ونزوئيلا کے سابق صدر ہوگو چاوز کی آخری رسومات میں جن ملکوں کے اعلی عہدیدار شرکت کررہے ہیں ان میں تینتیس صدور شامل ہیں۔ صدر ہوگو چاوز دو برسوں تک کینسر میں مبتلا رہنے کےبعد پانچ مارچ کو اٹھاون برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
.....
/169